انڈس گزٹ رپورٹ
گوادر:ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن گوادر نے ایک ہی روز مختلف کارروائیوں کے دوران چارکروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل محمدعلی رضا کی جانب سے پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہرممکن اقدام اٹھانے کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس گوادر جمشید علی تالپور اور ایڈیشنل ڈائریکٹر معین افضل کی قیادت میںایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مسافربسوں اورایک ٹرکوں کی تلاشی کی دوران چارکروڑسے زائد مالیت کی مختلف اسمگل اشیاءبرآمدکیں۔
ذرائع نے بتایاکہ بس نمبرBYA-131سے ایک کروڑ38لاکھ مالیت کی ایرانی اشیاءاورپلاسٹک کے شاپنگ بیگزبرآمدہوئے جبکہ بس نمبرND-2121کو روک کراس کی تلاشی لی گئی تواس سے ایک کروڑ36لاکھ مالیت کی ایرانی اشیاءاورخشک دودھ برآمدہوا۔علاوہ ازیںایک ہینوٹرک کو روک کراس کی تلاشی لی گئی تواس سے ایک کروڑ35لاکھ مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمدہوا۔