رپورٹ: عمران خان

کراچی: اہف آئی اے کی کارروائی میں غیرملکی ادویات کا بڑا کھیپی نیٹ ورک پکڑا گیا۔ مرکزی ملزم نے ایئرپورٹ سے کسٹمز اہلکاروں کہ سہولت کاری سے ادویات اسمگل کرکے لانے والوں کے نام اگل دیئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی میں ملزم محمد فہد سے جعلی اور غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات برآمد کرلی گئیں۔

یہ مشترکہ کارروائی کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ میں کی گئی۔

ملزم سے برآمد شدہ ادویات فرانس، آئرلینڈ، ترکی، چین اور برطانیہ کی دوا ساز کمپنیوں کی تیار شدہ ہیں۔

کارروائی میں معلوم ہوا کہ ملزم فہد اپنے گھر سے مذکورہ ادویات کی فروخت میں مصروف تھا۔

یہ ادویات امراض قلب، کینسر ، ذیابطیس، ہائپر ٹینشن اور دیگر امراض میں استعمال کی جاتی ہیں۔ برآمد شدہ ادویات کی قیمت 70 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کھپیوں کی جانب سے ادویات مہیا کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ھے جبکہ

دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔