انڈس گزٹ رپورٹ

کراچی: تجارتی سرگرمیوں کی سہولت کے لئے شپنگ کمپنیوں کے دفاتر ہفتے کے روز کھلے رکھنے کے فیصلے پر کے پی ٹی حکام کے تحت آج سے عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

آج بروز ہفتہ مورخہ 20 اگست کو تمام شپنگ کمپنیوں کے دفاتر کھلے رہے اور تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران میٹنگ میں ٹریڈ باڈیز نے تشویش کا اظہار کیا تھا کہ ڈیلیوری آڈرز تاخیر فراہم کئے جاتے ہیں۔

 تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے اس کی وجہ ہفتہ اور اتوار میں ہفتہ وار دفاتر کا بند ہونے کو ٹھہرایا تھا۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایات پر چیئرمین کے پی ٹی سید سیدین رضا زیدی کی سربراہی میں ہونے والے اہم اجلاس کے بعد شپنگ کمپنیوں اور ایجنٹوں نے دفاتر کو 20 جولائ سے بروز ہفتہ بھی دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حکام کے مطابق اس فیصلے پر عمل درآمد کے بعد اب شپنگ کمپنیوں اور ایجنٹوں کے دفاتر تجارتی سرگرمیوں کے لئے پیر سے ہفتہ کے 6 دنوں میں روزانہ کھلے رہیں گے۔

ٹریڈ باڈیز بشمول کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے نتیجہ میں سامان کہ کلیئرنس کے دوران ہونے والے تجارتی اخراجات میں کمی ہوگی۔

قبل ازیں ڈیلیوری آرڈرز میں تاخیر کی وجہ سے کلیئرنگ ایجنٹوں اور تاجروں کو ڈیلے اینڈ ڈیٹنشن چارجز کی مد میں اضافی ادائیگیاں کرنی پڑتی تھی۔

فیصلے پر عمل درآمد تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور اس میں بہتری کا باعث بنا ہے۔

ٹریڈ باڈیز نے وزیر اعظم پاکستان، فیڈرل سیکٹری بحری امور اور کے پی ٹی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔