فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گزشتہ مالی سال کے دوسری ششماہی میں کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کی فیلڈ میں اعلی کارکردگی پر اضافی تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کو دو بنیادی تنخواہیں جبکہ کراچی، حیدرآباد اور لاہور سمیت تمام ریجنز کے ڈائریکٹرز اور مخصوص افسران کو اضافی تنخواہیں دی جائیں گی۔
ایف بی آر کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ آئی فیض احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد رضا، ایڈیشنل ڈائریکٹر ناز یہ سلیم، دو ڈپٹی ڈائریکٹرز، کراچی کے ڈائر یکٹر کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حبیب احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر افضال وٹو، ایڈیشنل ڈائر یکٹر نوشین ریاض خان، ڈپٹی ڈائریکٹر انعام اللہ وزیر، ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر جاوید، ڈپٹی ڈائر یکٹر رئیسہ کنول، حیدر آباد کے ڈائریکٹرسلیم میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر شکیل احمد، گوادر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر قریشی، ایڈیشنل ڈائریکٹر معین افضال علی، اسٹنٹ ڈائریکٹر ماجد حسین ، کوئٹہ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل سرور، ملتان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ممتاز علی رضا چودھری ، ڈپٹی ڈائر یکٹر سید عترت حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی آصف اور علی تو قیر، اکاؤنٹس آفیسر عبدالمناف لاہور کی ڈائریکٹر صائمہ شہزاد، ایڈیشنل ڈائریکٹر رضوان بشیر کلیار، ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیر مستنصر تارڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر علی اکبر زیدی، ڈپٹی ڈائریکٹر علی اسد، ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ صمحہ ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹر زورین بہادر، اکاؤنٹس آفیسر رانا محمد سرفراز، پرنسپل اپریزر امجد اختر بخاری، سپرنٹنڈنٹ محمد خالد خان سپرنٹنڈنٹ رائے وقار احمد ، راولپنڈی کے ڈائریکٹر عرفان واحد، ایڈیشنل ڈائریکٹر شاہد جان، ایڈیشنل ڈائر یکٹر نوید الرحمن بھگوی، اکا ؤنٹس آفیسر سعید عارف ستی، پیشاور کے ڈائر یکٹر شفقت علی خان نیازی، ایڈیشنل ڈائریکٹر نعمان خان، ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر بن ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر اقبال خٹک، ڈپٹی ڈائریکٹر امانت خان، اسلام آباد کے ڈائر یکٹر فرید احمد خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر واحد زمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جام محمد عمران کو اضافی بنیادی تنخوا میں بطور انعام جاری کی گئی ہیں۔