انڈس گزٹ رپورٹ
کراچی: ایف آئی اے نے نجی بینک پر چھاپہ مار ڈالر کی غیرقانونی خریدوفرخت میں ملوث برانچ منیجر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 10 ہزار ڈالر ضبط کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی میں بینک مینجر سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان کی شناخت شجاع الدین اور حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کو کراچی کے علاقے ویسٹ وہارف روڈ میں واقع نجی بینک کی برانچ سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم شجاع الدین نجی بینک میں بطور بینک مینیجر کام کر رہا تھا۔
ملزم شجاع الدین اور حسین نامی ڈیلر کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث تھے
چھاپہ مار کاروائی خُفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی۔
چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 10 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔