رپورٹ: عمران خان
کراچی میں جاپانی قونصل خانے کے ساتھ لاکھوں ڈالرز کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے نے معاملہ سامنے آنے پر 4 ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے 3 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی۔
تحقیقات میں معلوم ہوا کہ خانے کے ایک مقامی ملازم نے بینک ملازمین کے ساتھ مل کر ڈیڑھ لاکھ ڈالرز نکلوالئے۔
فراڈ کی واردات کے لئے ملزمان نے غیر ملکی قونصل جنرل کی اہلیہ کے نام سے جعلی بینک اکاؤنٹ کھلوایا۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کراچی میں انکوائری کے بعد مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اب تک 4 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں غیر ملکی قونصل خانے کا ملازم اور بینک ملازمین شامل ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کارروائی غیر ملکی قونصل جنرل کی درخواست پر کی گئی جس میں فراڈ کی مالیت بڑھ سکتی ہے۔