انڈس گزٹ رپورٹ
اسلام آباد: سابق گورنر سندھ محمد دلاور خانجی (مرحوم) نواب آف جُوناگڑھ کی صاحبزادی ہز ہائی نیس نوابزادی عالیہ دلاور خانجی نے گزشتہ روز پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے ریاستی وسرحدی امور انجینئیر امیر مقام سے مُلاقات کی اور اُنہیں وفاقی وزیر کا قلمدان سنبھالنے پر مُبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر نوابزادی عالیہ دلاور خانجی نے اُمید ظاہر کی امیر مُقام وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی امور جُونا گڑھ کے مسائل حل اور ریاست جُوناگڑھ سے انڈیا کا غاصبانہ قبضہ ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
دوران مُلاقات نوابزادی عالیہ خانجی نے وفاقی وزیر جناب امیر مُقام کو بتایا کہ پاکستان خصوصا کراچی میں تقریبا تین ملین جُوناگڑھی عوام موجود ہیں جن کے بُنیادی مسائل جیسا کہ تعلیم ، صحت اور بے روزگاری کے حل کے لئیے حکومت پاکستان سے خصوصی اقدامات کرنے کی درخواست کی.
وفاقی وزیر امیر مُقام نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ہر ممکن طور پر جُونا گڑھ اور جُونا گڑھی عوام کے مندرجہ بالا مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے.