رپورٹ عمران خان
کراچی: معروف سماجی ورکر اور صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا
صارم برنی کو انسانی اسمگلنگ کی تحقیقات میں آئی اے آئی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا۔
انسانی اسمگلنگ کیس میں ایف آئی اے نے صارم برنی کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔
صارم برنی کو آج بروز بدھ کے روز کراچی ایئر پورٹ سے امریکہ سے واپس آتے ہوئے صبح 10بجے کے قریب حراست میں لیا گیا ۔
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل میں ابتدائی تفتیش کے بعد انسانی اسمگلنگ، ٹریفکنگ ان پرسن، جعلسازی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
مقدمہ میں صارم برنی کے ساتھ قریبی ساتھیوں اور دیگر متعلقہ افراد کو بھی نامزد کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمہ کے اندراج کے بعد صارم برنی کی باقاعدہ گرفتاری ڈال کر ریمانڈ کے حصول کے لئے کل بروز جمعرات عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
صارم برنی سے بچے نامکمل دستاویزات پر گود لینے اور غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں تحقیقات کی جارہی ہیں
صارم برنی کو آج دس بجے کے قریب امریکہ سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔
صارم برنی کے خلاف ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں امریکی ادارے کی درخواست پر انکوائری جاری ہے
صارم برنی کو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کیا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق صارم برنی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کو انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے اپنی تحقیقات میں مطلوب تھے