پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ایئرپورٹ پر خاتون کو ہراساں کرکے اس سے ساڑھے 3 لاکھ رشوت لینے والے 2کسٹمز افسران اور ایک اہلکار سمیت 4ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والی خاتون کو ہراساں کرنے اور رشوت وصول کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے 2روز دو انسپکٹرز. کانسٹیبل اور پرائیویٹ شہری کو گرفتار کیا ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں انسپکٹرز حسن جلیل. طلحہ ممتاز کانسٹیبل نعمان الہی اور پرائیویٹ ساتھی حسیب شامل ہیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کسٹم ملازمین نے بیرون ملک سے آئی فون 15 لانے پر خاتون مسافر سے رشوت لی تھی۔ایف آئی اے کے درج مقدمے کی دستاویزات کے مطابق کسٹم افسران نے 50 ہزار روپیہ نقد جبکہ ساڑھے تین لاکھ روپے حسیب کے اکاؤنٹ میں منگوائے تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کسٹم افسران نے درخواست گزار مسافر خاتون مہوش عباس کو آئی فون 15 برآمد ہونے پر پہلے ہراساں کیا اور بعد ازاں رشوت وصول کی۔اس واردات کا انکشاف اس وقت ہوا جب خاتون ائیر پورٹ حدود سے باہر نکلیں تو انہوں نے اپنے اہل خانہ کو واقعہ بتایا ۔
فیصل آباد ایئرپورٹ پر فروری 2024 میں خاتون مسافر سے رشوت لینے کے کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے گرفتار کسٹم انسپکٹرز اور 2 کانسٹیبل کو عدالت میں پیش کر دیا۔سینئر سول جج نے ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایئرپورٹ پر خاتون کے پاس 2 آئی فون ہونے پر ہراساں کیا، ملزمان نے 50 ہزارنقد رشوت وصولی جبکہ ساڑھے 3 لاکھ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کروائے۔