ایف آئی اے نے مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔ اعجاز الحق کیخلاف

مقدمہ ڈی جی ایف آئی اے کے حکم پر جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں درج کیا گیا۔ جس میں اعجاز الحق ، سابق ایم پی اے غلام مرتضیٰ ، سابق ایم پی اے غزالہ شاہین ، سمیت 23 افراد نامزد ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد ملزمان پر ایک ارب 80 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا حوالہ دیا ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تحقیقار کررہی ہے تاہم ابھی تک تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا۔