یونان کشتی حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، اس حوالے سے ایجنٹ گروہ کے مزید 6 کارندے گرفتار کرلیے گئے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کھاریاں، ملک وال، جہلم، لاہور اور گجرات سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں اسلم، حسنین شاہ، صفدر، ارشد گجر، اشرف اور ممتاز حسین شامل ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی متاثرہ افراد کے گھر والوں کی نشاندہی پر کی گئی۔ ملزمان نے شہریوں سے یورپ بھجوانے کے فی کس 25 سے27 لاکھ روپے لیے تھے۔ ملزمان انسانی اسمگلنگ کے بڑے گروہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔