انڈس گزٹ
کراچی:ایف آئی اے امیگریشن کو سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لئے آسٹریلین فیڈرل پولیس کی جانب سے عالمی معیار کے جدید آلات فراہم کردئے گئے ۔
اطلاعات کے مطابق بارڈر سیکیورٹی کو محفوظ بنانے، جعلی ویزے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے ایف آئی اے ایمیگریشن جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کو جدید آلات سے لیس کر دیا گیا۔
عالمی معیار کے جدید آلات کا تحفہ دوست ملک آسٹریلیا کی فیڈرل پولیس طرف سے پیش کیا گیا۔ عالمی معیار کے ان 17 جدید ترین آلات میں میگنی فائر گلاسز اور الٹرا وائلٹ ریڈیشن لائٹ, سیکیورٹی لیمینٹ ویری فائر شامل ہیں۔ جدید آلات کی مدد سے پاسپورٹ اور ویزے کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ان آلات کے ذریعے جعلی پاسپورٹ اور ویزے کے حامل مسافروں کی نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔ جدید آلات کی مدد سے انٹر نیشنل ڈیپارچر اور ارائیول پر ایف آئی اے کے عملے نے کام شروع کر دیا۔