ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایف آئی اے کے گریڈ 16کے انسپکٹرز کی ترقی بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے منعقد ہوا۔جبکہ گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا بورڈ اجلاس کافی عرصے سے التوا کا شکار ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں ایف آئی اے کے 23انسپکٹرز کو اگلے عہدوں یعنی 17گریڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی جس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کردیا جائے گا۔
تاہم دوسری جانب سے ایف آئی اے میں گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائرکٹرز کی اگلے عہدے یعنی گریڈ 19کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز پر ترقی کے لئے ہونے والا اجلاس بعض وجوہات کی بناءپر مسلسل تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق 12 ایڈیشنل ڈائریکٹرزکی خالی اسامیوں پر اجلاس پہلے 19 جون پھر 22 جون اور آخر 4 جولائی کو منعقد ہونا تھا۔تاہم یہ اجلاس مسلسل آگے کیا جا رہا ہے ۔
ایف آئی اے ذرائع کے بقول ماضی میں پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر سے ایڈیشنل ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ڈپٹی ڈائریکٹر اور انسپیکٹروں کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی خالی نشستوں پر ترقی دینے کا عمل اپنایا جاتا تھا۔