رپورٹ: عمران خان

کراچی:وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی جانب سے بدھ کے روزپورٹ قاسم کا تعارفی دورہ کیا گیا۔ اس موقع پر پورٹ قاسم اتھارٹی کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کے بعد وفاقی وزیر کی جانب سے میڈیا ٹاک میں اہم اقدامات کے اعلانات کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈنمارک کی پاکستان کے پورٹ سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عمل جاری ہے۔ جبکہ ڈنمارک کی سرمایہ کاری حکومت کے ساتھ مل کر تیز بنانے کے لیے فعال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورٹ قاسم کی زمین کو صنعتی استعمال میں لایا جایے گا۔اسی طرح سے زمینوں کو حقیقی سرمایہ کاروں کو شفاف طریقے سے فروخت کریں گے۔

مزید یہ کہ پورٹ قاسم کی زمینوں پر رئیل اسٹیٹ ڈیلنگ ختم کردی جائیگی اور جو الاٹی مقررہ وقت میں صنعتیں نہ لگا سکے ان کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائیگی۔ پورٹ قاسم کی زمین کا قوانین کی روشنی میں از سر نو تخمینہ لگایا جائے گا جبکہ انہوں نے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت، سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ کراچی کے انفراسٹرکچر میں وزارت بحری امور کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کریں۔

انہں نے مزید کہا کہ وزارت بحری امور کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس کے ساتھ ہی سندھ حکومت کے اشتراک کے بغیر انفرااسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے نہیں ہوسکتے۔ کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں وزارت اپنا کردار ادا کریگی تاہم سندھ حکومت کا اشتراک ناگزیر ہے۔-

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت بحری امور اور ذیلی اداروں کے معاملات اور منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر بہتر بنایا جائے گا۔پورٹ قاسم سمیت کے پی ٹی’ پی این ایس سی زمینوں کے لیے کلیئر پالیسی وضع کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزارت بحری امور میں نچلے گریڈ کے افسران کو ترقی کے مواقع مہیا کریں گے۔ باہر سے صرف ضرورت پڑنے پر افرادی مہارت شامل کی جائیگی۔

آخر میں انہوں نے پی این ایس کے جہازوں کی فروخت کے معاملے پر کہا کہ پی این ایس سی کے جہازوں کو فعال مدت پوری کرنے پر فروخت کیا گیا۔ ان جہازوں کو بہتر ڈیل کے زریعے نسبتا نئے جہازوں سے تبدیل کیا جارہا ہے۔ نئے جہازوں کی شمولیت سے پی این ایس سی کی مسابقت بہتر ہوگی۔ وزارت بحری امور کے ذیلی اداروں سے ان کے پلان طلب کیے ہیں۔ ماہانہ بنیادوں پر ان منصوبوں پر پیش رفت کاجائزہ لیا جائے گا۔ بحری امور کے اداروں کے اسلام آباد سے متعلق امور کو فاسٹ ٹریک پر پورا کرنے کے لیے خصوصی سیل قائم کریں گے-