انڈس گزٹ رپورٹ
اسلام آباد:بجلی چوری میں تقسیم کار کمپنیز کے افسران، ملازمین اور بجلی چوروں کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے 3 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران کو تعینات کر دیا گیا۔

اس ضمن میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پیسکو (پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی)، سیپکو (سکھر الیکٹرک پاور کمپنی) اور حیسکو (حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی) میں ایف ا?ئی اے افسران کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سعد اللّٰہ خان کو پیسکو میں تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر صوفی عبد الحفیظ چاچڑ کو سیپکو میں جبکہ ایکٹنگ ڈائریکٹر مزمل احمد جتوئی کو حیسکو میں تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی تحقیقات ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایف آئی اے افسران بجلی چوری روکنے، ریکوری بڑھانے میں مدد کریں گے۔

نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایف ا?ئی اے افسران بجلی کمپنیوں میں ملازمین اور بجلی چوروں کا گٹھ جوڑ توڑنے پر بھی کام کریں گے۔