رپورٹ: عمران خان

کراچی: ایف بی آر نے ایک ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث بلیو اسکائی ٹریڈر کے مالک نوید خان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کراچی کے کارپوریٹ ٹیکس آفس ( آر ٹی او ) نے ایک ارب 2 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کے مقدمہ میں ملوث بلیو اسکائی ٹریڈر کے مالک نوید خان کو گرفتار کرلیا۔

ایف بی آر کے مطابق نوید خان کو گرفتاری کے بعد 13 دسمبر کو کسٹمز کورٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے ملزم سے مزید تفتیش کے لئے 17 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر ایف بی آر کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ایف بی آر کے مطابق ملزم نوید خان نے اپنی کمپنی بلیو اسکائی ٹریڈرز کو استعمال کرکے جعلسازی کئ ذریعے سیلز ٹیکس فراڈ کیا جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔