رپورٹ: انڈس گزٹ
اسلام آباد: ایف آئی اے کے گریڈ 18 کے 14 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو گریڈ 19 میں ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے عہدوں پر ترقی مل گئی۔
دستاویزات کے اس ترقی کے لئے 14 نشستیں خالی تھیں تاہم ڈپٹی ڈائریکٹرز کی سینیارٹی لسٹ میں موجود پہلے 16 افسران کی سروس فائلوں کو محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی میں پرکھا گیا کیونکہ سینیارٹی لسٹ میں بلترتیب دوسرے اور چوتھے نمبر پر موجود احمد علی آفانی MCMC کا نتیجہ نہ آنے اور میاں خرم یوسف کی محکمہ جاتی کاروائی جاری رہنے کی وجہ ترقی محروم رہ گئے۔ جبکہ ان دونوں افسران کی جگہ سینیارٹی لسٹ میں 15 ویں اور سولہویں نمبر پر موجود سید رضوان شاہ اور محمد طاہر تنویر کو ترقی دے دی گئی۔
دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر ترقی حاصل کرنے والے افسران میں سمیع الرحمن خان جامی، بلال اسلم خان، محمد رضوان خان، سید ارتضئ حیدر، محمد عامر نواز، خرم سعید رانا، کاشف مصطفی چودھری، عائشہ اغا خان، افتخار احمد خان، لیاقت علی، سعید احمد میمن، ندیم ظفر، سید رضوان شاہ اور محمد طاہر تنویر شامل ہیں۔