الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگران حکومت کے قیام تک وفاقی اداروں میں ہر قسم کے ٹرانسفر پوسٹنگ روکنے کی ہدایات جس روز جاری کی گئیں اسی روز شام میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر ز اور چیف کلکٹر کسٹمز نارتھ کی جانب سے بڑے پیمانے پر مختلف صوبوں میں تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کردئے ۔
جن میں ایف آئی اے کے ڈی جی آفس میں جانب سے کراچی ایئر پورٹ امیگریشن سمیت مختلف سرکلوں کے متعدد انچارجز کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کردئے گئے جن میں انہیں فوری طور پر چارج چھوڑنے اور ان کی جگہ لگائے گئے افسران کو چارج لینے کی ہدایات کردی گئیں ۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے جاری ہونے والے متعدد مرسلوں میں پٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل کراچی عبدالحفیظ چاچڑکو یہاں سے ہٹا کر انہیںتبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزٹ سرکل سکھر تعینات کردیا گیا ۔اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سکھر عبدالاحد سانگی کیگریڈ 19 میں ترقیکے بعد عبد الاحد ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ تعینات کردیا گیا ۔جبک
ہ ایف آئی اے کراچی زون میںڈپٹی ڈائریکٹرامیگریشن کراچی ایئرپورٹ علی مراد کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹراسٹیٹ بنکنگ سرکل تعینات کردیا گیا ۔اور ڈپٹی ڈائریکٹرامیگریشن کراچی ایئرپورٹ ک عہدے پرڈپٹی ڈائریکٹربشیراحمد سومروکو تعینات کیا گیا جو کہ گزشتہ روز تک ایف آئی اے بلوچستان میں بطورڈپٹی ڈائریکٹراینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
اسی طرح سے چیف کسٹمز کسٹمز نارتھ عمران محمد کی جانب سے16اور 17گریڈ کے لگ بھگ 32افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردی گئیں جن میں اسلام آباد ایئر پورٹ ،گلگت بلتستان سمیت ان مقامات کے مختلف فیلڈ فارمیشنز کے افسران شامل ہیں ،کسٹمز ذرائع کے بقول اتنے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ سے یوں لگتا ہے کہ مذکورہ افسر اسی انتظار میں تھے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعرات 10 اگست 2023 کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے سیکرٹری کو کسی بھی قسم کی ٹرانسفر یا پوسٹنگ روکنے کے لیے ایک مراسلہ جاری کیا۔سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن نے مختلف وزارتوں، ڈویڑنوں، محکموں اور اداروں سے بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تعیناتیوں کا انکشاف کیا۔
الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل کر دی گئی ہیں، نگراں سیٹ اپ بننے تک ہر قسم کے تبادلے اور تعیناتیاں روک دی جائیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ مختلف ڈویڑنوں، وزارتوں، محکموں اور اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تعیناتیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ نگران وزیراعظم اور کابینہ جلد تشکیل دی جائے گی اس لیے نگران حکومت کے قیام تک تبادلے اور پوسٹنگ کے ایسے کسی اقدام سے گریز کیا جائے۔