انڈس گزٹ رپورٹ
کراچی: کسٹمز نے کراچی ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر کے سامان میں اسمگل کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کی 30بوتلیں بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
کسٹمز حکام کے مطابق آج پاکستان کسٹمزکلکٹریٹ کراچی ایئر پورٹ کے بین القوامی آمد کے لاو¿نج میں دبئی سے بذریعہ امارت ائر لائن کی پرواز Ek 600 سے کراچی پہنچنے والا محمد ثاقب نامی مسافراپنے سامان سمیت گرین چینل استعمال کرتے ہوئےئے لاو¿نج سے باہر جانے کی کوشش کر رہا تھا ۔
مذکورہ مسافر کو گرین چینل پر تعینات عملہ نے شک کی بنیاد پر روک کر اس کے سامان کی اسکینگ کی تو اس کے سوٹ کیس میں شراب کی بوتلوں کی نشاندہیہوئی جس پر مسافر کے سامان کو کسٹمز ایگزامینیشن کاونٹر پر منتقل کر کے مسافر کی موجودگی میں اس کے سوٹ کیس سے 30 بوتل اعلی اقسام کی شراب برآمد کر لی گئیں ۔
کسٹمز کے مطابق کارروائی میں برآمد شدہ شراب کی 30 بوتلوں کی کل مالیت 8 لاکھ روپے ہے ۔ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔