انڈس گزٹ
کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے ایرانی ٹائلوں کی اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگاتے ہوئے گلبہار مارکیٹ میں قائم کمپنی کے گودام پر چھاپہ مارتے ہوئے ساڑھے 3کروڑ رو]ے مالیت کی اسمگل شدہ ایرانی ٹائلیں ضبط کرلیں ۔
کارروائی کے بعد مذکورہ کمپنی مالکان اور اسمگلنگ میں ملوث دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسمگل شدہ ایرانی ٹائلوں کے ایک ٹرالر کی کلیئرنس میں مبینہ طور پر ملوث افسران واہلکاروں کو آف ڈیوٹی کرنے کے بعدڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جنس حبیب احمد انجینئرنے ایک حساس ادارے کی مدد سے اس پورے نیٹ ورک کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔جس میں معلوم ہوا کہ کروڑوں روپے مالیت کی ایرانی ٹائلوں کی کھیپ گولیمار مارکیٹ میں قائم کمپنی ایس ایم آر ٹریڈرزکے گودام میں پہنچائی گئی ہے۔
بعد ازاں کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کی جانب سے اس گودام کو 12 گھنٹے تک نگرانی میں رکھا گیا ۔اس دوران کمپنی مالکان اور ملازمین غائب رہے ۔بعد ازاں کسٹم ایکٹ 1969 کی دفعہ 162 کے تحت سرچ وارنٹ مجسٹریٹ کی معزز عدالت سے حاصل کرکے گودام کی تلاشی لی گئی ۔جس میں گودام سے تقریباً 30 ٹن اسمگل شدہ ایرانی ٹائلیں برآمدکیں ۔جن کی مالیت تقریباً تین کروڑ50لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی حبیب احمدانجینئر کی ہدایت پر گاڑی کے ڈرائیور، گودام کے مالکان میسرزایس ایم آر تاجروں اورسہولت کاری کا کرداراداکرنے والے افسران واہلکاورں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے جن کے ناموں کو باضابطہ انکوائری کے بعد فائنل کیا جائے گا جس کے لیے کسٹمز انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز نے پہلے ہی درخواست کی تھی۔
ڈائریکٹر اسمگلنگ کی اس کوشش کے پیچھے فنانسرز، منصوبہ سازوں اور عمل درآمد کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔