اسکردو:اسکردو کے ایئرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز دبئی سے پہنچی جس میں 81 مسافر سوار تھے۔ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے مسافروں کا شاندار استقبال کیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے مسافروں کی استقبالیہ پرمقامی سوغات سے تواضع کی گئی۔ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے مسافروں کا ایمیگریشن پراسیس خوش اسلوبی سے مکمل کیا۔
تمام پراسیس ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سکردو عبدالرحمان کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔مقامی انتظامیہ اور ائیرپورٹ پر موجود دیگر اداروں نے ایف آئی اے کے انتظامات کو سراہا۔