اینٹی کرپشن پولیس نے 80 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں ڈپٹی کمشنر ملیر آفس کی خاتون کلرک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون کی ڈائریکٹر شہزاد فضل عباسی کی سربراہی میں کی جانے والی کارروائی میں 80 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں ڈی سی آفس ملیر کی خاتون کلرک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ فضل شہزاد عباسی کے مطابق خاتون کلرک شبانہ نے سرکاری زمین ٹرانسفر کرنے کی مد میں مقامی شخص سے رقم وصول کی تھی۔
خاتون کلرک کی رشوت وصولی کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر خاتون کلرک کو وڈیو وائرل ہونے پر معطل کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن ٹیم مزید تحقیقات کررہی ہے۔