سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی ) نے مالی سال2022-23کے اختتام پر اپنے لئے مقرر کردہ ہدف سے5ارب 30کروڑ روپے کے زائد محصولات جمع کر لئے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مشکل حالات کے باجود ریکارڈ محصولات جمع کرنے اور ہدف سے کہیں زیادہ ریونیو حاصل کرنے پر سندھ ریونیو بورڈ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
سندھ ریونیو بورڈ کے لئے مالی سال 2022-23کے لئے 180ارب کا ریونیو جمع کرنے کا ٹارگٹ رکھا گیا تھا تاہم ادارے نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 185ارب 30کروڑ روپے سے زائد کے محصولات جمع کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔
سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق ایس آر بی نے مالی سال2022-23کے لئے 5.3 ارب روپے زیادہ ریونیو جمع کیا ہے۔ایس آر بی حکام کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022.23 میں 185.3 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا جبکہ ہدف 180 ارب روپے تھا۔اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2022.23 میں جمع کر دہ ریونیو 2021.22کی نسبت 21 فیصد زیادہ ہے کیونکہ 2021.22 میں 153.5 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا گیا تھا۔
ایس آر بی کے مطابق جون 2023 میں 24 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع کیا گیا ہے جو کہ ایس ا?ر بی کی تاریخ کا ریکارڈ ہے ،اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں سیلاب ،اقتصادی بد حالی اور نئے ٹیکس لگائے بغیر ٹیکس کا ہدف حاصل کرنا ادارے کی بہترین کا کر کردگی کا ثبوت ہے۔
سندھ ریونیو بورڈایس آر بی حکام کا کہنا ہے کہ اس شاندار کامابی کا سہرا ٹیکس دہندگان کی جانب سے ادارے پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے جبکہ سندھ حکومت کے مسلسل تعاون سے بھی موجودہ محصولات حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایس آر بی نے کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ ان اقدامات میں ٹیکس نظام کو بہتر کرنا، ٹیکس وصولی کے آفس میں اضافہ کرنا اور ٹیکس وصولی کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا شامل ہے۔