انڈس گزٹ رپورٹ
اسلام آباد: ایف آئی اے ملازمین کے بچوں کو معیاری اور سستی تعلیمی سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک کے معروف تعلیمی ادرے ”روٹس انٹر نیشنل اسکو ل اینڈ کالج “ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے کے تحت اسکول اور کالج انتظامیہ ملک بھر میں ایف آئی اے ملازمین کے بچوں کو صرف 10سے 25فیصد فیس پر تعلیم فراہم کرے گی ۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اسلام آباد سے اسلام آباد ،سندھ ،پنجاب ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے زونل ڈائریکٹر ز کوایک مراسلہ جاری کیا گیا۔
مراسلے میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے ملازمین اپنے بچوں کو ’روٹس انٹر نیشنل اسکو ل اینڈ کالج ‘میں داخلے دلواسکتے ہیں جس کے لئے ایف آئی اے اور ’روٹس انٹر نیشنل اسکو ل اینڈ کالج ‘کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت تعلیمی ادارہ ایف آئی اے ملازمین کے بچوں کو ماہانہ فیسوں کے مد میں 90فیصد تک رعایت فراہم کرے گا۔
معاہدے کے تحت ایف آئی اے ملازمین کو بچوں کو داخلے کی مد میں 100فیصد فیس جمع کروانا ہوگی تاہم اس کے بعد اسکول کی ماہانہ فیس 25فیصد ہوگی اسی طرح سے انٹر اور اس کے مساوی کالج کی تعلیم کے لئے بھی ماہانہ فیس 25فیصد ہوگی جبکہ انڈ ر گوریجویٹ تعلیم کے لئے ماہانہ فیس صرف 10فیصد وصول کی جائے گی۔