چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے طلب کرلیا۔
سامنے آنے والے نوٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آبادکے سب انسپکٹر کے دستخط سے جاری ہونے والے مراسلے کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کوآج بروز8اگست صبح 10 بجے ایف آئی اے دفتر طلب کیاگیا ہے۔
مراسلے کے مطابق مذکورہ انکوائری گزشتہ روز ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر درج کی گئی ہے۔جس پر تحقیقات کے لئے نعیم احمد پنجوتھا کو طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ غیر حاضری پر سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں۔ایف آئی اے نے نعیم پنجوتھا کو ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کے اسلام آباد سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹرکے آفس سیکٹر جی 13 میں طلب کیا ہے۔