انڈس گزٹ رپورٹ
کوئٹہ: کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کوئٹہ نے اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سریاب روڈ ایریا کوئٹہ کے دو گوداموں پر چھاپہ مار کر 65 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔
کسٹمز حکام کے مطابق ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن، اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل جناب فیض احمد چدھڑ کی ہدایت، رہنمائی اور براہ راست نگرانی میں، کوئٹہ میں انٹیلی جنس بیورو بلوچستان کی طرف سے فراہم کردہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیابی سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ جو 1 بجے رات کو شروع ہوا اور صبح 5 بجے مکمل ہوا۔
آپریشن کے دوران سریاب روڈ کوئٹہ پر اسمگل شدہ سامان کے دو گوداموں پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا گیا جس میں بھاری مقدار میں سگریٹ، سپاری، وائپس اور بھارتی نژاد پان پراگ وغیرہ شامل ہیں۔
کسٹمز کے مطابق برآمد شدہ سامان کی تقریباً مالیت پینسٹھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ سامان سامان کو ضبط کر کے اسے NLC ڈرائی پورٹ ویئر ہاؤس میں منتقل کیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ مشترکہ آپریشن ریجنل ڈائریکٹوریٹ نے انٹیلی جنس بیورو، ایف سی (نارتھ) اور ضلعی پولیس کوئٹہ کے بھرپور تعاون اور معاونت کے ساتھ کیا گیا۔
اس آپریشن کا سب سے نمایاں پہلو یہ ہے کہ ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جینس کوئٹہ نے اسمگلنگ مافیا ان کے سہولت کار سرمایہ دار اور ان کے حامیوں کو ایک بڑا دھچکا لگایا ہے۔
اس آپریشن سے مستقبل میں اس طرح کے دیگر ڈمپنگ سائٹس اور گوداموں کی حوصلہ شکنی ھوگی اور بلوچستان میں موجودہ انسداد اسمگلنگ مہم کو فروغ ملے گا
کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کاراوائی جاری ہے۔
مقدمہ کی مزید کارروائی قانون کے مطابق شروع کر دی گئی ہے۔