ایئر پورٹ کے قریب زمین کے معاملے میں بلڈر اور سی اے اے کے در میان تنازع شدت اختیار کر گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ نمبر 17712023 ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔
ایئر پورٹ منیجر طاہر سکندر، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ لینڈ جعفر عباس چیمہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکورٹی ریحان سمیت دیگر کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں الزام لگایا گیا ہے کہ ہی اے اے حکام زیر تعمیر پراجیکٹ میں زبر دتی تھے اور عملے کو تشددکا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزدگی کے بعد ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی اسلام آباد چلے گئے ہیں۔ تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ بلڈر اپنے پروجیکٹ کا راستہ ائیر پورٹ کی مرکزی سڑک سے جوڑنا چاہتے ہیں ہی اے اے نے بلڈر کے اس اقدام کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا ہے۔
گزشتہ روزی اے اے نے بلڈر کو سڑک کی تعمیر سے روک دیا تھا۔