انڈس گزٹ
اسلام آباد : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے تحت ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 10ستمبر بروز اتوار کو منعقد کئے جائیں گے ۔

اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے ۔
اس بیان کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 10 ستمبر بروز اتوار کو اپنے شیڈول کے مطابق ہو رہا ہے۔ رجسٹرڈ طلباء و طالبات بروقت اپنے امتحانی سنٹرز پر جائیں

پی ایم ڈی سی کے مطابق پورے ملک میں صرف ایک ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ10 ستمبرکو ہورہا ہےاس کے بعد کوئی دوسرا ٹیسٹ نہیں ہو گا۔