انڈس گزٹ رپورٹ
کوئٹہ: کوئٹہ کسٹمز کے نوشکی فیلڈ انفورسمنٹ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جدید ترین آٹو میٹک اسلحہ میں شمار ہونے والی اM416رائفل کے ہزاروں راﺅنڈ ( گولیاں) بر آمد کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
ترجمان پاکستان کسٹمز بلوچستان سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عطا بڑیچ کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ بلوچستان کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر کسٹمز ٹیم نے نوشکی کے علاقے میں کلاس فورتھ کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے گولیوں کا ذخیرہ ضبط کیا جوکہ ایک کار کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپاکر سپلائی کی جا رہی تھیں۔
کسٹمز ترجمان کے مطابق مذکورہ گولیوں اور گاڑی کی مالیت 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔مزید کارروائی میں گولیاں سپلائی کرنے والے اور گولیاں منگوانے والے عناصر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔