پبلک اکاو¿نٹ کمیٹی (پی اے سی) نے نادرا کی جانب سے شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا نوٹس لے لیا۔
پی اے سی کی جانب سے وزارت داخلہ کو تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے پی ٹی اے کو شہریوں کا لیک ہونے والا ڈیٹا فوری بلاک کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے، ایف آئی اے، ملٹری انٹیلی جنس کو بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل کیا جائے۔
پی اے سی نے نادرا کی جانب سے شہریوں کا رجسٹریشن ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کا بھی نوٹس لیا۔ کمیٹی نے وزارت داخلہ کو ڈیٹا لیک کی مشترکہ تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے، ایف آئی اے، ملٹری انٹیلی جنس کو بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل کیا جائے۔
پی اے سی نے پی ٹی اے کو ڈیٹا بلاک کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ نور عالم خان نے کہا کہ ہر ایک کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر موجود ہے، نادرا سے کیسے لیک ہوا، عسکری حکام کا ڈیٹا بھی لیک ہوا ہے۔