انڈس گزٹ رپورٹ
کراچی: ایف آئی اے کراچی کو گزشتہ 8برس سے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو لاہور جیل سے تحویل میں لے کرقانونی کارروائی کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا ۔ملزم کی گرفتار ی ایف آئی اے کراچی کے 2016اور 2017کے درمیان درج ہونے والے مقدمات میں ڈالی گئی ہے ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی ٹیم نے ملزم ظفر اقبال کی اپنے مقدمات میں گرفتاری ڈالتے ہوئے اسے کوٹ لکھپت جیل سے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ملزم ظفر اقبال پہلے سے گرفتار تھا اور جیل میں تھا ۔ملزم کے خلاف ایف آئی اے کراچی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں کئی شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے کے الزام میں 5مقدمات درج تھے اور اس کا نام انتہائی مطلوب انسانی اسمگلروں کی ایف آئی اے ریڈ بک میں شامل تھا ۔جس میں وہ ایف آئی اے کراچی کو مطلوب تھا ۔