انڈس گزٹ رپورٹ
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی میں جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم فلائٹ نمبر PC131 سے بوسنیا جا رہاتھا.
ملزم محمد عرفان کے پاسپورٹ پر بوسنیا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا.
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے مذکورہ ویزا حاصل کیا.
ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے.