انڈس گزٹ
لاہور:ا: یف آئی اے کمپوزیٹ سرکل سرگودھا کی کاروائی میں رشوت لیتے ہوئے فیسکو اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ملزم مشتاق احمد فیسکو آفس تحصیل ساہیوال میں تعینات تھا۔ملزم کے خلاف کاروائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں عمل میں لائی گئی۔
ملزم نے شہری سے بل میں رعایت دینے کے نام پر 30 ہزار روپے ہتھیائے۔ملزم کے قبضے سے رشوت کے نام پر لئے گئے 30 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔