کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سابق گورنر سندھ نواب محمد دلاور خانجی ( مرحوم ) نواب آف جونا گڑھ کی صاحبزادی ہر ہائنس نواب زادی عالیہ دلاور خانجی صاحبہ نے گزشتہ دنوں گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب جناب محمد بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات انہوں نے گورنر پنجاب کی عوامی خدمات اور اس سلسلے میں شروع کئے گئے عوامی فلاحی منصوبہ جات کو سراہتے ہوئے گورنر پنجاب کو مبارکباد پیش کی۔
گفتگو کرتے ہوئے نواب زادی عالیہ خانجی صاحبہ نے گورنر صاحب کو جونا گڑھ اور خصوصا جونا گڑھ کی عوام کے مسائل کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے یقین دہانی کروائی کہ وہ جونا گڑھ مہاجرین کے مسائل کو جلد از جلد حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
محترمہ نواب زادی عالیہ خانجی صاحبہ نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کراچی آنے کی دعوت بھی دی کہ گورنر صاحب تشریف لائیں اور جونا گڑھی نمائندگان سے بھی ملاقات کریں۔
بعد ازاں گورنر صاحب نے معزز مہمان کو گورنر ہاؤس پنجاب کی اعزازی شیلڈ اور گورنر ہاؤس پنجاب سے متعلقہ معروف مصنفہ یاسمین لاری کی تحریر و ترتیب کردہ کتاب بھی بطور اعزاز دی۔