انڈس گزٹ رپورٹ
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوور بلنگ سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی۔
تین روز قبل وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو پروٹیکٹڈ صارفین کو اضافی بلز بھجوانے کیخلاف ٹاسک دیا تھا۔ ایف آئی اے نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ڈیٹا اور بل مرتب کرنے کے طریقہ کار کی جانچ پڑتال کی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے اپنی اس ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں متعدد کمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین کو اووربلنگ کا انکشاف کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں یعنی ڈسکوز اور ذمہ داروں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔رپورٹ میں اووربلنگ کی وجوہات اور سفارشات بھی دی گئی ہیں۔