انڈس گزٹ رپورٹ
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا.
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کی شناخت محمد عرفان کے نام سے ہوئی , امیگریشن کلیریئنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا , مسافر نے اگست 2023 میں ملائشیا کا سفر کیا اور تب سے پاکستان واپسی کا ریکارڈ موجود نہیں تھا. تاہم مسافر کے پاسپورٹ پر ایف آئی اے کی مشکوک ایگزٹ سٹیمپ بتاریخ 14 جون 2014 پائی گئی . علاوہ ازیں مسافر کے پاسپورٹ پر ویتنام اور کمبوڈیا کی اسٹیمپ بھی جعلی تھی .
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ جعلی اسٹیمپ ملائشیا میں رہائش پذیر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سلیم خان نامی ایجنٹ سے حاصل کی , مسافر نے مذکورہ ایجنٹ کو اس مقصد کے لیے 2500 رنگٹس ادا کیے .
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ۔