ایف آئی اے لاہور زون نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے 20 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ جن سے مزید تفتیش میں ملوث پاسپورٹ افسران کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
ابتدائی طور پر ریجنل پاسپورٹ آفس کے کلرکس اور سکیورٹی سپروائزر کو بھی ایجنٹوں کے خلاف درج مقدمات میں نامزد کرکے دیگر اعلیٰ افسران کو شامل تفتتیش کرلیا گیاہے۔
ڈائریکٹر لاہور زون کی ہدایت پر ٹیموں نے پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے باہر چھاپے مار کارروائیاں کیں، ملزمان پاسپورٹ بنوانے کے لئے سادہ لوح شہریوں سے پیسے بٹور رہے تھے اور پاسپورٹ آفس کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے پاسپورٹ کے اجرائ میں ملوث تھے۔
اطلاعات کے مطابق ملزمان پاسپورٹ فیس جمع کروانے اور ٹوکن کے حصول کے لئے بھی عوام سے رقم وصول کر رہے تھے، ملزمان کو ریجنل پاسپورٹ آفس سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں محمد یامین، عبدالحفیظ، توصیف احمد، اقبال حسن، خلیل احمد، ذوالفقار علی، محمد عمران، عادل نظیر، محمد ریاض، محمد عاطف، محمد یوسف، خلیل احمد، محمد اصغر، محمد اسلم، ثاقب منظور، اسامہ شاہد، افتخار حسین، محمد سلیم، سبحان اور منصور احمد بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز ورک کی جانب سے چھاپہ مار ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا گیا، انہوں نے ٹیموں کو پاسپورٹ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔