انڈس گزٹ رپورٹ
اسلام آباد: آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے راولپنڈی میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے راولپنڈی بوہڑ بازار میں 2 میڈیکل اسٹورز میں چھاپہ مارا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات برآمد کی گئیں، جن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے، برآمد ادویات میں بڑی تعداد میں ممنوعہ ادویات بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر اور ڈرگ کنٹرولر اتھارٹی راولپنڈی کے حکام شامل تھے، جعلی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کو ڈرگ انسپکٹر کی موجودگی میں قبضے میں لیا گیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انکوائری درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، کسی کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے رواں ماہ کے دوران غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 5 چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔چھاپہ مار ٹیمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔
کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔