انڈس گزٹ رپورٹ
ایبٹ آباد :ایف آئی اے نے پاکستان پوسٹ آفس میں30کروڑ روپے کے کرپشن اسکینڈل کا سراغ لگاتے ہوئے 4ملازمین کو گرفتار کرلیا ۔ملوث ملزمان نے انتقال کرنے جانے والے شہریوں کے بچت کھاتوں تک رسائی حاصل کرکے ان کے منافع کی رقوم ہڑپ کرتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے 30کروڑ روپے کے کرپشن سکینڈل میں پاکستان پوسٹ کے چار ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حفیظ، وحید، حمید اور خلیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کو سپیشل جج سنٹرل اینٹی کرپشن ایبٹ آباد کورٹ سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ ا
یف آئی اے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے جی پی او ایبٹ آباد کے سیونگز اکاﺅنٹس میں خرد برد کی۔ مبینہ طور پر انہوں نے متوفی کسٹمرز کے اکا?نٹس تک رسائی حاصل کی اوران کے منافع، زکوٰة اور ٹیکس کی شرح میں ہیرپھیر کرکے 30کروڑ روپے کی رقم نکلوا لی۔