ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے پنجاب پولیس کو مطلوب 6 ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول یو اےای کیساتھ رابطہ کاری سے ممکن ہوئی۔ایف آئی اے کے مطابق این سی بی انٹرپول پاکستان نےگزشتہ سال ملزمان کی گرفتاری کیلئے117 ریڈ نوٹسسز بھی جاری کئے۔
ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان نے پنجاب پولیس کو مطلوب 6 ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کویواے ای سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائیرپورٹ منتقل کر دیاگیا، گرفتار ملزمان میں قمر شہزاد، توقیر بٹ، بوستان حسن، صائم زیب، وقار عظیم اور نسیم عباس شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف قتل، ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے، گرفتار ملزمان اٹک، وہاڑی، گوجرانوالہ، پاکپتن اور ٹوبہ ٹیکسنگ پولیس کو مطلوب تھے۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نےملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے، بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔