انڈس گزٹ رپورٹ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ہفتے کی سہ پہر علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی گرفتاری شراب برآمد ہونے کے دس برس پرانے مقدمے میں کی گئی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی قافلے کو لیڈ کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ سے اسلام آباد ڈی چوک پہنچ رہے تھے۔