انڈس گزٹ رپورٹ
کراچی: ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ سے کرنسی کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث کو ملزم گرفتار کرکے 3 کروڑ روپے مالیت کی کرنسی برآمد کرلی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے جبکہ ملزم کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث تھا۔
اس چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 3 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔
ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔